افغانستان: شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا، خود کش دھماکے میں ہلاکتیں، درجنوں زخمی


افغان صوبے ننگرہار میں شادی کے گھر میں ہونے والے خود کش دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم  5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔

صوبائی گورنر عطااللہ خوگیانی نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب میں لوگوں کی آمد شروع ہوگئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اسی دوران ایک بچے نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہلاکتوں میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔