جرمنی میں بیک وقت 3 مساجد کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں


جرمنی میں بیک وقت 3 مساجد کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے پر مساجد کو خالی کروا لیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق جرمنی کی تین مساجد میں بم کی اطلاع پر بھگدڑ مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے سرچ آپریشن پر اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں۔

واضح رہے کہ بم کی اطلاعات میونخ کے دو اضلاع پاسنگ اور فریئمنگ کی مساجد اور ایک آئسر لوہن کی مساجد میں بم کی اطلاع انتظامیہ کو ای میل کے ذریعے دی گئی تھیں۔

بم کی دھمکی کی اطلاع پا کر حفظ ماتقدم کے طور پر مساجد کو فوری تور پر خالی کروا لیا گیا۔ جس کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور مساجد کو کلئیر قرار دے دیا۔

اس حوالے سے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ جرمنی کے ساتھ ساتھ یورپ کے دیگر ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں مسلمانوں کی جانیں اور املاک بھی غیرمحفوظ ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔