آزاد کشمیر میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، 22 افرادجاں بحق، 17 لاپتہ
مظفرآباد کے قریب وادی نیلم میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی،سیلابی ریلے میں بہہ کر 22 افرا دجاں بحق اور17 لاپتہ ہو گئے، جن کی تلاش کا کام جاری ہے
وزیراعظم آزادکشمیر نے فوری امدادی کارروائیوں کا حکم دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلہ گزشتہ رات لیسوا گاوں سے گزراتھا، سیلابی ریلے کے باعث 150 گھرمتاثرہوئے،ان کاکہنا ہے کہ سیاحوں کی متعددگاڑیوں کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی اطلاع ہے، نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ کر 22 افرادجاں بحق اور17 لاپتہ ہو گئے ،سیلابی ریلے کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا جس کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے ،مظفر آباد میں طوفانی بارشوں کے دوران 2 گھروں پر آسمانی بجلی گری جبکہ دو مساجد بھی سیلابی ریلے میں شہید ہو گئیں،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے فوری طور امدادی کارروائیاں شرو ع کرنے کی ہدایت کردی۔