یمنی نشانہ بازوں نے سعودی اتحاد کے مزید 10 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا +ویڈیو
یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے خلاف کارروائی کرکے 10 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے "قعطبه" اور "الضالع"کےعلاقوں میں آل سعود کے اتحادی دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کرکے 10 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے نجران کے علاقے ''مربع الحماد'' میں موجود سعودی فوجی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔
یمنی فورسز نے الحماد میں سعودی ایک بڑے حملے کو پسپا کردیاہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکا اور برطانیہ کی حمایت سے فوجی اتحاد قائم کر کے مارچ دو ہزار پندرہ سے غریب عرب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔