جرمنی: شرپسندوں کا مسجد پر حملہ؛ بےحرمتی، قرآن پاک کے نسخے شہید


جرمنی کے شہر مونسٹر کے قریب واقع منڈن نامی قصبے میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے نقصان پہنچانے کے بعد اس میں موجود قرآن پاک کے نسخوں کو شہید کردیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق یورپ میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ ناصرف یورپ میں لگنے والے اسلامی آزادی کے کھوکھلے نعروں کا پردہ فاش کرتے ہیں بلکہ انسانی حقوق کی بھی شرمناک خلاف ورزی ہے۔
تازہ افسوسناک واقعے میں جرمنی کے شہر مونسٹر کے قریب واقع منڈن نامی قصبے میں مجرمانہ اور شرپسندانہ ذہنیت کے حامل چند افراد نے مسجد پر حملہ کر دیا۔
نامعلوم شدت پسندوں نے مسجد کی حرمتی کرتے ہوئے اسے نقصان پہنچانے کے بعد موجود قرآن پاک کے نسخوں کو شہید کردیا۔
ذرائع کے مطابق افراد نے ترک اسلامی انجمن کے زیر انتظام منڈن باروس جامع مسجد پہ حملہ کرنے کے دوران انسانی غلاظت پھیلائی اور مسجد کو نقصان پہنچایا۔

مقامی پولیس نے اس ضمن میں تحریری رپورٹ ملنے کے بعد تفتیش و تحقیق شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل جرمنی میں ہی بیک وقت 3 مساجد پر حملے کی دھمکی کے بعد انتظامیہ نے مساجد کو خالی کروا دیا تھا۔ تاہم مساجد کی چیکنگ اور ضروری کارروائی کے بعد مساجد کو کلئیر قرار دے دیا۔
اس واقعے کے کچھ بعد ہی ان دھمکیوں نے حقیقت کا خوفناک روپ دھار کر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل چیر دیئے ہیں۔