ایران: برطانوی بحری جہاز کے خلاف تحقیقات کا آغاز


اسلامی جمہوریہ ایران نے برطانوی بحری جہاز کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کی جانب سے جبرالٹر کے پانیوں میں ایرانی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لئے جانے کے دو ہفتے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں جمعے کو برطانوی تیل بردار جہاز قبضے میں لیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے برطانوی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے کے اقدام کو قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا خطے کی سلامتی کیلئے کیا گیا، برطانوی جہاز کے خلاف عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب جوابی اقدام کیلئے برطانوی وزیر اعظم کی زیر صدارت وزرا اور سیکورٹی حکام کا اہم اجلاس ہوا۔ معاملے پر برطانوی وزیر خارجہ آج پارلیمنٹ میں بریفنگ دیں گے۔