عراقی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، اہم امورپرتبادلہ خیال


عراقی وزیراعظم عادل عبدل المہدی نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم عادل عبدل المہدی نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی جس میں دنوں ملکوں اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر حسن روحانی نے کہا پورا خطہ عدم استحکام سے دوچار ہے ایران -عراق تعلقات میں فروغ یقینی طور پر خطے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی ملک کے ساتھ تنازعات بڑھانا نہیں چاہتا اور ہرگز خطے میں کسی جنگ کے لئے پہل نہیں کرے گا۔
اور کہا کہ ایران ہمیشہ ہی خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں شپنگ کی سیکورٹی کا اہم محافظ ہے.
عراق کے وزیر اعظم عادل عبدل المہدی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مفادات اور اس کے تحفظ کے لئے باہمی تعاون ضروری ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق کبھی بھی ایران مخالف پابندیوں کا نہ حصہ تھا اور نہ ہی کبھی حصہ بنے گا.