ہمارا ایس 400 میزائل دفاعی نظام آئندہ سال تک فعال ہو جائے گا، ترکی


ترک وزیر خارجہ مولود شاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی کا ایس400 میزائل دفاعی نظام 2020ء کے اوائل میں فعال ہوجائے گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود شاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ایس400 میزائل دفاعی نظام 2020ءکے اوائل میں فعال ہوجائے گا۔
اس حوالے سے انھوں نے 2 ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر امریکا نے روس سے اس میزائل نظام کے سودے پر کوئی پابندیاں عائد کیں تو ترکی بھی جواب میں پابندیاں عائد کر دے گا۔
انھوں نے غیرملکی خبررساں ادارے کو ایک انٹرویومیں کہا کہ اس ڈیل پر امریکا کی پابندیوں کے معاملے پر غیریقینی کی صورت حال پائی جاتی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکی پر پابندیاں عائد نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایف 35 لڑاکا جیٹ پروگرام کے شراکت دار ممالک امریکا کے ترکی کو معطل کرنے کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ چد روز قبل روس کے جدید ریسکیو ہیلی کاپٹرز ترکی پہنچنے پر ترک امریکی تعلقات میں ایک تناؤ آ گیا تھا اور امریکا نے نالاں ہو کر ترکی سے ایف -35 طیاروں کی ڈیل ہی ختم کردی تھی۔
روس کے ایس 400ائیر ڈیفنس سسٹم کی ترکی آمد، تابوت میں آٖخری کیل ثابت ہوئی اور امریکا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور اس نے ترکی پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
واضح رہے کہ خود کو چوہدری سمجھ کر دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانا امریکا کا وطیرہ رہا ہے۔ کیا امریکا یہ توقع رکھتا ہے کہ دنیا کا ہر ملک کسی بھی ملک سے کوئی بھی تجارتی معاہدہ کرنے سے پہلے اس سے تحریری اجازت نامہ لے؟
دوسری جانب شمالی کوریا نے بھی 2 ٹوک الفاظ میں کہہ ڈالا ہے کہ واشنگٹن، جزیرے میں پر امن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کررہا ہے۔ اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے وفد نے کہا ہے کہ مذاکرات اور ملاقات کے باوجود امریکا دشمنی والا رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ دراصل امریکا کو پابندیاں لگانے کا جنون ہے۔