یمنی فوج کا ملک خالد ائیربیس پر ڈرون حملہ


یمنی فوج کا ملک خالد ائیربیس پر ڈرون حملہ

یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملک خالد ائیربیس کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ نے آج صبح سویرے سعودی کے ملک خالد ائربیس پر کامیاب ڈرون حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمن سرکاری فوج کےترجمان یحیی السریع کا کہنا ہےکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون "قاصف k2" نے سعودی عرب کے صوبےعسیرکے ملک خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ یمنی ڈرون حملے کے بعد ملک خالد ایرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں ملک خالد ایئربیس کے ریڈار سسٹم، ہتھیاروں کے گودام اور فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یمن نے سعودی اتحادیوں کو دھکمی دیتے ہوئے کہا ہے اگر حملے جاری رہے تو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مزید حساس علاقوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے گزشتہ دنوں سعودی عرب کے تین اہم علاقوں ( نجران، جازان اور ابہاء) کے حساس مقامات پر ڈرون اور میزائل حملے کئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری