بحرین میں مزید دو سیاسی قیدیوں کو سزائے موت


بحرین میں مزید دو سیاسی قیدیوں کو سزائے موت

بحرین میں آل خلیفہ کی نام نہاد عدالت نے مزید دو جوانوں کو پھانسی دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی نام نہاد عدالت نے حکومت مخالف نظریات کے جرم میں مزید دو انقلابی جوانوں کو سزائے موت دے دی ہے۔
بحرین کی سیاسی نتظیم الوفاق سے وابستہ علی العرب اور احمد الملالی نامی جوانوں کو جیل میں پھانسی دی گئی ہے۔ ان دونوں جوانوں پر حکومت مخالف سرگرمیوں کا الزام تھا۔
الوفاق کا کہنا ہے کہ حکومت نے دونوں شہیدوں کے جنازے وارثین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔
بحرین کے مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی گروہوں نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل خلیفہ کے بہیمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے بحرین میں جمہوریت کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بحرینی عوام ملک میں جمہوریت اور انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جبکہ بحرینی حکومت امریکا اور سعودی عرب کے تعاون سے بحرینی عوام کے جمہوری مطالبے کو کچلنے کی تلاش و کوشش کررہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری