افغان باشندوں کے لئے پاکستانی ویزوں کا اجراء انتہائی محدود


افغان باشندوں کے لئے پاکستانی ویزوں کا اجراء انتہائی محدود

پاکستانی سفارت خانے نے افغانی شہریوں کے لیے پاکستانی ویزے کا اجراء انتہائی محدود کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان کے لئے اب صرف بزرگ، مریض، خواتین اور کاروباری حضرات کو ویزے جاری کیے جائیں گے۔

کابل میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یس فیصلے پر تب تک عمل درآمد ہوتا رہے گا جب تک افغان حکام سفارتخانہ کے باہر موجود نوسر باز گروہ کے خلاف کوئی سنجیدہ  کارروائی عمل میں نہیں لاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ گروہ لوگوں سے پیسے لے کر سفارت خانے کے کونسلر سیکشن تک جانے کے لئے رسائی دیتا ہے۔

لہذا اس صورت حال سے تنگ آکر کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے احتجاج کے طور پرافغانی شہریوں کے لیے پاکستانی ویزے کا اجراء انتہائی محدود کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کے لئے اب صرف بزرگ، مریض، خواتین اور کاروباری حضرات کو ویزے جاری کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کچھ شدت پسند افراد نے پاکستانی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا تھا جبکہ افغان حکومت سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی تھی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری