بوکوحرام کا جنازے پر حملہ؛ 65 افراد جاں بحق 10 زخمی


بوکوحرام نے نائیجیریا کی جنوبی ریاست بورنو میں ایک جنازے پر حملہ کر کے 65 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق نائیجیریا کی جنوبی ریاست بورنو میں بوکو حرام کے دہشت گردوں نے قبرستان میں جنازے کے ساتھ تدفین اور تعزیت کیلئے آئے ہوئے لوگوں پر حملہ کر دیا۔

اس خوفناک حملے میں 65 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ذرائع کے  کے مطابق بوکو حرام کے حملہ آوار موٹرسائیکلوں اور کاروں میں آئے اور جنازے میں شریک سوگواروں پر اندھا ددھند فائرنگ کردی۔

افسوسناک واقعے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ بوکوحرام نائیجیریا کی ایک دہشتگرد تبظیم ہے جس نے پچھلے 10 سالوں میں 20 ہزار سے زائد افراد قتل کر چکی ہے جبکہ 20 لاکھ سے زائد افراد اپنی زندگی بچانے کے لئے نائیجیریا سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔۔