سعودی عرب: ابہاء ائرپورٹ پر ڈرون حملوں کا ہوشربا سلسلہ جاری


سعودی عرب: ابہاء ائرپورٹ پر ڈرون حملوں کا ہوشربا سلسلہ جاری

یمنی فوج نےابہاء ائرپورٹ پرایک بارپھرڈرون حملہ کرکے آل سعود کے ہوش آڑا دیے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے آج بروز منگل صح سویرے ابہاء ائرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ابہاء ائرپورٹ کو نشانہ بنانے کا مقصد سعودی جارح افواج کے وحشیانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دینا تھا۔ انہوں نے کہا گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے 15 مرتبہ یمن کے مختلف علاقوں پرفضائی حملے کئے۔
یحیی سریع نے کہا ڈرون کامیاب کارروائی کے بعد واپس یمن پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا جب تک یمن پر جاری جارحیت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تب تک حملے جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ یمنی فوج نے گزشتہ روز بھی سعودی ائرپورٹ پر ڈورن حملہ کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری