وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات


وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ترجمان وزیراعظم آفس کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکا اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکا کے سرکاری دورے سے لوٹنے کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔