پاکستانی حکمران ازلی دشمن کو پہچانیں بار بار تجربات سے گریز کریں، حامد موسوی


پاکستانی حکمران ازلی دشمن کو پہچانیں بار بار تجربات سے گریز کریں، حامد موسوی

علامہ سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ حکمران اور سیاستدان اپنے دشمن کو پہچانیں اور بار بار تجربات سے گریز کریں، ہنود و یہود اور عالمی سرغنے کی کاسہ لیسی اورمدد کرنا چھوڑ دیں تو مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء امن کا گہوارہ بن سکتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید حامد علی شاہ نے ایام تقویٰ کے اختتام پر یوم شہادت ِ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت نے پاکستان کو ہرمحاذ پر کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔
علامہ موسوی نے یہ بات زوردیکر کہی کہ حکمران و سیاستدان ذہن نشین رکھیں کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے، اس نے کشیدگی کی فضا بڑھانے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا کوئی موقع آج تک ہاتھ سے ضائع نہیں جانے دیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری