مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری، مزید دو کشمیری مسلمان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری، مزید دو کشمیری مسلمان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں اور فائرنگ کے تازہ واقعے میں 2 کشمیری شہید ہوگئے۔

تسنیم نیوز نے کشمیری ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ بھارتی فوج نے شمالی ضلع بارامولہ کے علاقے وارپورا میں محاصرہ کرکے آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کیا۔

جنوبی ضلع شوپیاں کے علاقے پندوشان میں محاصرہ کے دوران آپریشن میں ایک اور نوجوان جاں بحق ہوا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوجی نے گزشتہ روز اسی علاقے میں نوجوان زینت الاسلام کو شہید کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ وادی میں حریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوجی ہلاک ہوا تھا۔

بھارت کی جانب سے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں مزید 28 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

نئی دہلی کے اس اعلان کے بعد سے وادی کے عوام میں خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔

بھارت کے اس اعلان سے کشمیریوں کے اس خوف میں بھی اضافہ ہوا ہے کہ نئی دہلی، کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس سے مقبوضہ وادی کے خصوصی حقوق ختم ہوجائیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری