پاکستان کا یوم آزادی مقبوضہ کشمیر سے منسوب


پاکستان میں یوم آزادی کو مقبوضہ کشمیر سے منسوب کرنے کا قومی لوگو منظر عام پر آگیا ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق یوم آزادی کو مقبوضہ کشمیر سے منسوب کرنے کا قومی لوگو سامنے آ گیا۔

’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ یوم آزادی کے لوگو کا مرکز ہے۔ لوگو میں سرخ رنگ سے لکھا ہوا کشمیر، جدوجہد آزادی کی قربانیوں کو ظاہر کر رہا ہے۔
اس لوگو میں کشمیر کی آزادی کے لئے ہر حد تک جانے کے جذبے کو خون کے سرخ سے اجاگر کیا گیا ہے۔ لوگو میں پاکستان کا جھنڈا کشمیر بنے گا پاکستان کا عزم لئے لہرا رہا ہے۔ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیر کشمیر پر بھارتی قبضے و مظالم کو ظاہر کر رہی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ عید کشمیری مائوں کے دکھ کے نام کر دی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ پاکستانیوں کو توفیق دے کہ یہ مائیں ہم سے مایوس نہ ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 14 اگست کو مقبوضہ کشمیر سے منسوب کرنے جبکہ 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔