وعدہ کرتا ہوں کشمیر کی آزادی تک ہر جگہ آواز اٹھاؤں گا، عمران خان


وعدہ کرتا ہوں کشمیر کی آزادی تک ہر جگہ آواز اٹھاؤں گا، عمران خان

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنی قوم اور کشمیریوں سے وعدہ کرتا ہوں کشمیر کی آزادی تک ان کا کیس لڑوں گا اور دنیا میں ہر جگہ پر آواز بلند کروں گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے خطاب میں خود کو کشمیر کا سفیر کہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنی قوم اور کشمیریوں سے وعدہ کرتا ہوں کشمیر کی آزادی تک ان کا کیس لڑوں گا اور دنیا میں ہر جگہ پر آواز بلند کروں گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی کا فیصلہ کن وقت آگیا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ قوم کو اعتماد میں لوں۔
انہوں نے کہا کہ جب میری حکومت آئی تو پہلی کوشش یہی تھی کہ ملک میں امن پیدا کریں تاکہ لوگوں کیلئے روزگار اور تجارت بڑھائیں اور بھارت کو بھی انہی مسائل کا سامنا ہے، کوشش تھی کہ سب سے دوستی کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل دی، یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور گاندھی و نہرو کے وعدوں کے خلاف گئے اور ہندوستان کے آئین سے سیکولر ازم کو بھی ختم کردیا۔
قوم سے خطاب میں عمران خان نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 27 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں پوری طرح کشمیر کا مسئلہ اٹھاؤں گا اور وہاں دنیا کی قیادت سے مل کر اس مسئلے پر بات کروں گا۔

عمران خان نے دیگر اسلامی ممالک کے کردار پر کہا کہ قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، مسلمان حکومتیں تجارت کی وجہ سے ابھی ساتھ نہیں دے رہی ہیں تو آگے ہمارا ساتھ دیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے ساتھ دنیا کھڑی ہو یا نہ ہو، پاکستان کے عوام اور حکومت کو کھڑا ہونا ہے، ہم ایک بن کر کشمیریوں کو پیغام دیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر ہفتے اسکول، کالجز، یونیورسٹی اور دفاتر میں لوگوں کو نکلنا ہے، اس جمعہ کو 12 بجے آدھے گھنٹے کیلئے کام روک کر باہر نکلنا ہے، کشمیر کے لوگ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور ان کو بتانا ہے کہ جب تک ان کو آزادی نہیں ملتی ہمیں کھڑا ہونا ہے اور 27 ستمبر تک ہر ہفتے احتجاج کرنا ہے۔
قوم متحدہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ سوا ارب مسلمان آپ کو دیکھ رہے ہیں۔ دنیا ہمارے ساتھ آئے یا نہ آئے، پاکستان ہر حد تک جائے گا اور آخری سانس تک کشمیر کے ساتھ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں میڈیا کابھی شکرگزار ہوں کہ اس نے مسئلہ کشمیر کے تناظر میں بہترین کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں میڈیا کابھی شکرگزار ہوں کہ اس نے مسئلہ کشمیر کے تناظر میں بہترین کردار ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیا کشمیر کے حوالے سے مستقبل میں بھی اپنی ذمہ داری نبھاتا رہے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری