محرم الحرام میں سخت سیکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری


پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محرم الحرام کے حوالے سے سخت سیکیورٹی کے انتظامات اور ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان نے محرم پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محرم الحرام کے حوالے سے سخت سیکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں  اے کیٹگری کے جلوس اور امام بارگاہوں پر سخت سکیورٹی لگائی جائے گی، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس اور دیگر اداروں نے تیاری مکمل کی ہوئی ہے، جلوس کے روٹس کی سی سی ٹی وی نگرانی کی جائے گی، میٹل ڈیٹیکٹر، واک تھرو گیٹ اور ہاتھوں سے جلوس میں آنے والے لوگوں کو چیک کیا جائیگا،9 اور 10محرم کوہزاروں پولیس اہلکار و افسران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، پولیس کے اعلیٰ افسران روزانہ کی بنیادوں پر سکیورٹی کے انتظامات چیک کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام سکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے، امن کمیٹی،لائسنس داران اور دیگر تنظیموں کے ممبران بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ پولیس نے اپنے طور پر تمام انٹلیجنس رپورٹس اکٹھی کی ہوئی ہیں۔

، آرمی اور رینجرز کی متعدد کمپنیاں بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گی، پولیس کانسٹیبلوں کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،پولیس وائرلیس کو رابطے کے لئے استعمال کیا جائے گا، تمام لائسنس داران کو جلوس کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جلوس اپنے مقررہ وقت پر ختم ہوں گے، پولیس آخر جلوس کے ختم ہونے تک سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی، ہزاروں کی تعداد میں والنٹئیر بھی بڑی تعداد میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔