بھارت میں 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت منسوخ


بھارتی ریاست آسام میں مودی سرکار نے 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آسام میں بھارتی شہریت سے متعلق رجسٹریشن لسٹ جاری کردی گئی، اسٹیٹ کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ آسام میں تقریباً 19لاکھ افراد بھارتی شہریت ثابت نہیں کرسکے، آسام میں جاری رجسٹریشن لسٹ میں 19 لاکھ6ہزار657افراد کے نام نہیں۔ سٹیٹ کوآرڈینیٹرنے مزید کہا کہ آسام میں غیرمطمئن افراد فارنرٹریبونلز کے سامنے اپیل جمع کراسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں آباد 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت واپس لے لی گئی، شہریت سے محروم مسلمان70 کی دہائی سے آسام میں رہائش پذیر ہیں ،شہریت سے محروم ہونے والے بنگلہ دیش سے بھارت آئے تھے۔