محرم اخوت، امن، محبت اور صبر و تحمل کا مہینہ ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ علماء نفرتوں کے خاتمے کے لئے کام کریں کیونکہ محرم اخوت، امن، محبت اور صبر و تحمل کا مہینہ ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماعلامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ محرم اخوت ،امن و محبت اور صبر و تحمل کا مہینہ ہے اس سلسلے میں علماء و اکابرین کا فرض بنتا ہے کہ وہ آگے آئیں اور نفرتوں کے خاتمے کیلئے بھی کام کریں کیونکہ اس مقدس مہینے میں نواسہ رسولﷺ نے عظیم قربانی کے ذریعے دین اسلام کو زندہ جاوید کیا۔
مزید پڑھیں