یمنی فوج کا سعودی ائیربیس پرمیزائل حملہ


یمنی فوج کا سعودی ائیربیس پرمیزائل حملہ

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے سعودی اتحادی افواج کے جارحانہ حملوں کے جواب میں ایک بار پھرائیربیس کو نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے وحشیانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے کئی اہم علاقوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کی جارح افواج کے بیرکوں کو زلزال 1 نامی تین بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فورسز نے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کی جارح فوج کے ٹھکانوں پر ''زلزال 1'' نامی بیلسٹک میزائل دغے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف سعودی حکام نے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعوایٰ کیا ہے کہ تین میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے گئے ہیں۔ آزاد ذرائع سے سعودی دعوئے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کاکہنا ہے کہ جب تک یمن پر جارحیت اور اس کا محاصرہ جاری ہے آل سعود کے کارندوں کے خلاف خونی حملے جاری رہیں گے۔

انہوں سعودی عام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ائرپورٹ اور حساس مقامات سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا ائرپورٹ پر ڈرون حملہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے مزید کہا ڈرون نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے سعودی عرب پر مزید حملے ہونگے۔

خیال رہے کہ یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود اس ملک کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب، یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا کر اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری