امن پسند اور معتدل شخصیت پر سندھ میں داخلے پر پاپندی لگانا انتہائی افسوسناک ہے، علامہ ناظر عباس


امن پسند اور معتدل شخصیت پر سندھ میں داخلے پر پاپندی لگانا انتہائی افسوسناک ہے، علامہ ناظر عباس

شیعہ علماء صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ علامہ ساجدنقوی پاکستان میں اتحاد و و حدت کی علامت ہیں اور تمام مسالک کے لوگ اُن کا احترام کرتے ہیں ان کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی پاکستان میں اتحاد و وحدت کی علامت ہیں اور تمام مسلک کے لوگ اُن کا احترام کرتے ہیں قائد ملت جعفریہ کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔

شیعہ علماء صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ حکومت اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے اقدامات کرے۔

انہوں نے اُس مشکل وقت میں جب دہشت گرد اور شرپسند عناصر ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیل رہے تھے تمام مسالک اور مذاہب کے لوگوں کو ایک لڑی میں جمع کرکے ملک کو فرقہ واریت کے دلدل سے نکالا شیعہ، سنی،بریلوی ، دیوبندی، اہل حدیث اور جماعت اسلامی کے ساتھ ملکر ایسا اتحاد قائم کیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

ایسے امن پسند اور معتدل شخصیت پر سندھ میں داخلے پر پاپندی لگانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے حکومت سندھ اسے فوری واپس لے اس اقدام کی وجہ سے پورے سندھ میں ملت جعفریہ میں بے چینی پائی جاتی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات سے گریز کرے جس سے سندھ کی فضاء خراب ہو۔

 

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری