یمنی فوج کے حملے میں درجنوں سعودی اہلکار ہلاک


ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی صوبہ حجہ میں یمنی سرکاری فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں کرایے کے فوجی مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی جوابی کارروائیوں میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے دسیوں اہلکار ہلاک یا زخمی ہو ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ یمنی فوج نے جنوبی مغربی ''حرض'' میں سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدداہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے۔

یمنی فوج کے حملے میں ایک بکتربند گاڑی بھی مکمل طور پرتباہ ہوئی۔ حرض کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے 8 سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یمنی فوج نے سعودی اتحادی افواج کے بیرکوں پرڈرون حملہ کرکے 30 اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔