برطانوی صحافی کی پھر سے چھیڑ چھاڑ / شہباز شریف خاموش؛ عوام منتظر + سند


برطانوی صحافی کی پھر سے چھیڑ چھاڑ / شہباز شریف خاموش؛ عوام منتظر + سند

برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے ایک بار پھر مقدمے کا از خود ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نے اب تک مجھ پر یا میرے اخبار پر کوئی مقدمہ نہیں کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ شہبازشریف نے اب تک مجھ پر یا میرےاخبار پر کوئی مقدمہ نہیں کیا ہے۔

برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی دوست پوچھتے ہیں شہبازشریف نے مجھ پر یامیرے ادارے پر کیس کیا؟ اور پھر اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ، شہبازشریف نے اب تک کوئی مقدمہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ روز کی جانب سے فلاحی منصوبے میں شہباز شریف کی کرپشن پر ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ برطانوی امدادی ادارے نے پنجاب کے لیے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امداد میں سے چوری کیے گئے لاکھوں پاؤنڈز پہلے برمنگھم منتقل کیے گئے، پھرپیسے مبینہ طور پر شہباز شریف کے برطانوی بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے۔

ڈیلی میل کی اس رپورٹ کے مطابق دور اقتدارمیں شہبازشریف کے اکاؤنٹس میں لاکھوں کی مشتبہ ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2003 میں شریف خاندان کے اثاثے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ تھے جبکہ 2018 میں شریف خاندان کے اثاثے 20 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئے۔

یعنی صرف 15 سال میں شریف خاندان کے اثاثے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ سے 20 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئے ہیں۔

الزامات کی اس بوچھاڑ کی مسلم لیگ نواز گروپ نے نہ صرف سختی سے تردید کی تھی بلکہ شہبازشریف نے برطانوی صحافی پر ان پر جھوٹا الزام لگانے پر مقدمہ درج کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے اس وقت بیان دیا تھا کہ اگر شہباز شریف چاہیں تو مقدمہ درج کر لیں، وہ عدالت میں مذکورہ کرپشن کے ثبوت پیش کردیں گے۔

اس روز سے شہباز شریف کی جانب سے خاموشی ہے، البتہ چند روز بعد ڈیوڈ روز نے بیان دیا کہ میں مقدمے کا منتظر ہوں تاہم شہباز شریف کی جانب سے خاموشی رہی اور اب ڈیوڈ روز نے ایک بار پھر مقدمے کا ذکر از خود چھیڑا ہے۔

دراصل یہ بات صرف شہباز شریف کی اپنی ذات تک مخصوص نہیں ہے، ایک غیرملکی صحافی نے پاکستانی سیاستدان اور نہایت اہم عہدے دار پر انتہائی کریہہ الزام عائد کیا ہے۔

پاکستانی قوم منتظر ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کو کب انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے خود پر لگے کرپشن کے اس داغ کو دھو کر دنیا بھر کو پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کے سیاستدانوں کا بھی عالمی سیاستدانوں کی طرح ایک وقار ہے جسے کوئی جھوٹا الزام لگا کر مجروح نہیں کر سکتا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری