حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ،فیاض الحسن چوہان


حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ،فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن جان لے کہ عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بڑی تندہی اور جانفشانی سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی سمجھتی تھی کرپشن اور لوٹ مار کا دور واپس آ گیا ہے، لیکن عزت صرف اسی کی ہو گی جو کام کرے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب دور میں کابینہ کے صرف 34 اجلاس ہو سکے جبکہ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کابینہ نے سوا سال کے عرصے میں 19 اجلاسوں کے دوران ریکارڈ ساز قانون سازی کی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری