رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی


رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار سابق وزیر قانون و رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد خان کے رخصت پر ہونے کی بنا پر سماعت نہیں ہو سکی۔

واضح رہے عدالت نے درخواست ضمانت پر اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ  اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

 

رانا ثنااللہ فیصل آباد سے پارٹی اجلا سں شریک ہونے کے لیے لاہور آرہے تھے جب انہیں تحویل میں لے لیا گیا۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔

اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری