چار روزہ بارہویں عالمی اردو کانفرنس اختتام پذیر+ تصاویر


چار روزہ بارہویں عالمی اردو کانفرنس اختتام پذیر+ تصاویر

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جاری بارہویں عالمی اردو کانفرنس اختتام پزیر ہوگئی،کانفرنس میں غالب کی ڈیڑھ سو سالہ برسی کی مناسبت سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر کراچی میں چار روزہ بارہویں عالمی اردو کانفرنس گزشتہ روز اتوار کو اختتام پذیر ہوگئی۔
آرٹس کونسل آف آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ عالمی کانفرنس 5 دسمبر کو شروع ہوئی تھی اس کا عنوان” غالب ہمہ رنگ شاعر“ تھا، اجلاس کی صدارت بھارت سے آئے ہوئے نامور ادیب شمیم حنفی نے کی، جبکہ اجلاس میں ڈاکٹر نعمان الحق نے”یگانہ اور مثال زمانہ گونہ گوں“،تحسین فراقی نے ”حیات اور تصور حیات “ اور ہیروکتاﺅجی نے اپنا مقالہ پیش کیا۔ نظامت کے فرائض ناصرہ زبیری نے انجام دئیے۔اس موقع پر شرکا نے مقالہ پیش کرنے والوں کی زبردست پزیرائی کی۔
 

عالمی اردو کانفرنس میں وزیر اعلی سندھ کا سردار علی شاہ نے استقبال کیا، وزیر اعلی مراد علی شاہ کے ساتھ کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے شرکت کی۔

اردو عالمی کانفرنس میں پاکستان کے ساتھ، ایران، چین، ہندوستان، جاپان، ڈنمارک، امریکا، برطانیہ، لندن، انگلینڈ، فن لینڈ اور دیگر ملکوں سے ادبا، شعرا اور دانشوروں نے شرکت کی۔

کانفرنس کے موقع پر اردو ادب کی تین بڑی شخصیات کو چار لاکھ روپے نقد کے ساتھ لائف ٹائم ایچویمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جن میں امر جلیل، اسد محمد خان، افتخار عارف شامل ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افتخار عارف نے کہا کہ مجھے زندگی میں بہت سے ایوارڈ ملے مگر اردو ادب کی سب سے بڑی تنظیم کی طرف سے ملنے والے ایوارڈ پر بہت خوشی ہے۔

اسد محمد خان اور امر جلیل نے آرٹس کونسل انتطامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ جب کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے دانشوروں نے اپنے تاثرات میں اس کانفرنس کو کامیاب اور سود مند قرار دیا۔

صوبائی وزیر ثقافت سردار علی شاہ نے اپنے خطاب میں اس کانفرنس کو پاکستان کی یکجہتی کانفرنس قرار دیا جبکہ سیکریٹری ارٹس کونسل پروفیسر اعجاز فاروقی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری