افغانستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کے اپنے ہی ساتھیوں پر حملے جاری، مزید 7 اہلکار ہلاک
جنوبی افغانستان کے صوبہ زابل میں ایک چیک پوسٹ پر پولیس سپاہی نے 7 دیگر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبے زابل میں طالبان حمایت یافتہ پولیس اہلکار نے 7 پولیس سپاہیوں پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔
زابل کے گورنر کے ترجمان «گلاسلام سیال» نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے حملہ طالبان حمایت یافتہ پولیس سپاہی نے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دلخراش واقعہ قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ سپاہی نے اپنے ہی ساتھیوں کو گولیاں مار کرہلاک کردیا۔
یاد رہے کہ افغان پولیس میں طالبان حمایت یافتہ افراد کی ایک کثیر تعداد موجود ہے جس کی وجہ سے آئے روز اس قسم کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس قسم کے اندرونی حملوں کی وجہ سے افغان شہری پولیس اور فوجی محکمے میں نوکری کرنے سے ہی گریزاں نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھیں