عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ فلسطین ہے، حسن روحانی


عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ فلسطین ہے، حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے کوالالمپور سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم امہ کا اہم ترین مسئلہ فلسطین ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کوالالمپور سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ بیرونی مداخلتوں کی وجہ سے مختلف اسلامی ممالک میں حالات خراب ہیں، خانہ جنگی ہے، ناامنی ہے۔

انہوں نے فلسطین کے مسئلے کو عالم اسلام کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مسئلے سے غفلت اور فرعی اور تفرقہ انگیز مسائل کی جانب توجہ بہت  نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام و یمن کی جنگ اور عراق، لیبیا، لبنان اور افغانستان کی ناگفتہ بہ صورتحال اور اسلامی ممالک میں جاری ناامنی بیرونی مداخلتوں کا نتیجہ ہے۔

صدر روحانی کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو ثقافتی،سکیورٹی،اقتصادی اور پسماندگی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک امریکی ڈالر اور مالی نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے کوئی منصوبہ تیار کریں

ایران کے صدر نے اسلامی ممالک کے مابین باہمی تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی سیاسی اور اقتصادی کیپیسٹی اور تعاون عالم اسلام کو عالمی سطح پر ایک عظیم قوت و طاقت بنا سکتا ہے جبکہ اسلامی ممالک کی سائنس و ٹیکنالوجی سے استفادہ بہت سے شعبوں میں پسماندگی کو دور اور دوسروں کی تسلط پسندی سے نجات کا باعث بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی دعوت پرکوالالمپور سمٹ میں شرکت کیلئے ملائشیا کا دورہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے کہنے پر اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ کواللمپور اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے مسئلہ کشمیرپر پاکستان مزید کمزور ہوجائے گا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری