عالمی برادری افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے کردار ادا کرے، شہریار آفریدی


عالمی برادری افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے کردار ادا کرے، شہریار آفریدی

وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنیوا میں ترک صدر سے ملاقات میں انہوں نے ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی فورمز پر پاکستان کی بھرپور حمایت اور کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر ترک صدر کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

 وزیر مملکت نے ترک صدر کو پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کے مسائل سے آگاہ کیا۔

پاکستان اپنے محددود مالی مسائل کے باوجود چالیس سال سے فیاضی سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری