جنرل سلیمانی کی شہادت: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ


امریکی حملے میںجنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنرسلیمانی کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جب کہ ایشیا میں اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 3 ڈالرز کے اضافے کے بعد لندن میں بینٹ آئل کی قیمت بتانے والے برینٹ کروڈ 2.14 ڈالرز اضافے کے ساتھ 68.39 ڈالرز فی بیرل ہوگیا ہے۔

 نیویارک مرسنٹائیل ایکسچینج میں الیکٹرانک ٹریڈنگ میں بینچ مارک یو ایس کروڈ 1.87ڈالر اضافے کے ساتھ 63.05 ڈالر فی بیرل پر ہوگیا جو کُل 12 سینٹس کمی کے ساتھ 61.18 ڈالر پر بند ہوا۔

دریں اثناء یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبیو ٹی آئی) میں خام تیل 1.68 ڈالر یا 2.8 فیصد اضافے کے ساتھ 62.86 ڈالر فی بیرل تک ہوگیا جو یکم مئی کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جنرل سلیمانی کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔