ترک وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ


ترک وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

ترکی کے وزیرخارجہ چاووش اوغلو نے محمدجواد ظریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاووش اوغلو نےاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سے ٹیلفونک رابطہ کرکے ایران - امریکا کشیدگی اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ حالات اور جنرل سلیمانی کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد پورے خطے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری