عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے،علامہ ناظر عباس تقوی


شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کےصدرعلامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت مکمل طور پر عوام کو ر یلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کےصدرعلامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہاہے کہ شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے،رہائشی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے تو دوسری جانب وفاقی حکومت نے نیپرا اور کے الیکٹرک کی ملی بھگت سے فیول ایڈجسمنٹ کے نام پربجلی کے یونٹ میں اضافہ کر کے عوام کو ایک نئی مصیبت میں مبتلا کر دیا ہے جب کہ عوام آج بھی کئی کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سخت سردی کے اس موسم میں بھی کراچی میں 7سے8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذ ہنی مر یض بنا دیا ہے حکومت مکمل طور پر عوام کو ر یلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے اس صورتحال میں حکومت کا آگے بڑھنا مشکل ہوتا جارہا ہے موجودہ حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے حکومت وہ پورے کر نے میں ناکام رہی ہے۔