ترکی میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرے


ترکی میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرے

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین اسرائیل کے نئے امن منصوبے کیخلاف ترکی میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانے کے باہر احتجاج کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے شہر استنبول میں مظاہرین امریکی قونصلیٹ کے باہر جمع ہوئے اور امریکی صدر کے امن منصوبے کیخلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے امریکا اور امریکی صدر کیخلاف نعرے بھی لگائے۔
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بھی ترک مظاہرین کی بڑی تعداد امریکی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئی، احتجاج کے دوران مظاہرین نے فلسطینی پرچم بھی تھام رکھے تھے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر کے فلسطین اور اسرائیل کے نئے امن منصوبے کو ناقابل قبول قراردے دیا۔
دوسری جانب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے نئے امن منصوبے میں فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا۔ مقبوضہ بیت المقدس مسلمانوں کے لیے مقدس ہے اور اسے اسرائیل کے حوالے کرنا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران اپنا یہ منصوبہ پیش کیا تھا۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ دو ریاستیں ہوسکتی ہیں اور ایک سرنگ کے ذریعے مغربی کنارے کو غزہ کی پٹی سے ملایا جاسکتا ہے۔
امریکی صدر نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ فلسطین اور اسرائیل کے نئے امن منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری