شامی فوج نے دہشت گردوں سے درجنوں اہم علاقے آزاد کرالیے


شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کی چنگل سے مزید درجنوں دیہاتوں کو مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی سرکاری فوج  اور عوامی رضاکار فوروسز نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے 68 دیہاتوں کو آزاد کرالیا ہے۔

روسی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج کی صوبہ ادلب کے مشرق میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

روسی نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ  شامی فوج نے تازہ ترین کارروائی میں الکتیبہ، المشیرفہ، کویرس، تل الآغر، طویل الحلیب،  الراقم اور جدید الخطرہ سمیت کئی اہم اسٹریٹجیک علاقوں کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

روسی اور شامی جنگی طیاروں کی طرف سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے اور دہشت گرد اس علاقہ سے جان بچا کرفرار کررہے ہیں۔