لاہور ہائیکورٹ نے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی لگادی


لاہور ہائیکورٹ نے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی لگادی

لاہور ہائیکورٹ نے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی لگادی،عدالت نے 15روز میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لاہورہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ تمام ڈیپارٹمنٹل سٹورزپلاسٹک بیگ کا استعمال نہ کریں، پلاسٹک بیگ کے استعمال سے آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے،عدالت نے 15روز میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری