پاکستان میں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں، ظفر مرزا
اسلام آباد: وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے صحت ظفر مرزا نے کہاہے ملک میں کرونا وائرس کاکوئی مریض نہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، خصوصی معاون برائے صحت ظفر مرزا نے کہاہے چین میں پاکستانی طلبا محفوظ ہیں،ملک میں کروناوائر س کاکوئی مریض نہیں،ایر پورٹس پر اسکریننگ کیلیے اقدامات کیے ہیں۔
انھوں نے ڈاکٹرغوث محمد خان نیازی کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا یہ نیا وائرس ہے جو 7 جنوری کو دریافت ہوا اور چین سمیت28 ممالک میں اس کے متاثرین سامنے آئے،پاکستانی حکومت نے عالمی ادارہ صحت کے مطابق اقدامات کیے،18 اسپتالوں کو ٹاسک دیا۔