علی لاریجانی کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات، تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال


علی لاریجانی کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات، تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے اسلامی مزاحتمی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسپیکرعلی لاریجانی نے گزشتہ روز لبنان میں اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد جلال فیروزنیا سفیر بھی موجود تھے۔

المنار نیوز نے خبر دی ہے کہ سید حسن نصراللہ اور لاریجانی نے امریکی نام نہاد امن منصوبہ اور خطے کو لاحق خطرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

علی لاریجانی نے لبنان کے اسپیکر نبیه بری سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ آج علاقائی قومیں صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹ گئی ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری