کرونا وائرس افغانستان میں بھی پہنچ گیا


کرونا وائرس افغانستان میں بھی پہنچ گیا

چین سے پھیلنے والاقاتل کرونا وائرس پاکستان کے ہمسائیہ ملک افغانستان میں بھی پہنچ گیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کے حوالےسے خبر دی  ہے کہ افغان وزارت صحت کا کہنا ہے افغانستان کے ایران سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کرونا وائرس کے تین مبینہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے پی کا کہنا ہے کہ وزیرصحت نے ایک شخص میں کروناوائرس کی موجود گی کی تصدیق بھی کردی ہے۔

افغان وزارت صحت کے ترجمان وحید اللہ نے غیرملکی ذرائع کو بتایا ہے کہ تین افراد کو کرونا وائرس کے شبے میں ہرات کے ایک ہسپتال میں خصوصی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیاگیاہے تمام افراد کے نمونے مزید تصدیق کیلئے کابل بھجوائے گئے ہیں۔

یاد رہے چین میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2ہزار442ہوگئی ہے جبکہ 77,000 لوگوں میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کرونا وائرس کی موجود گی حکام کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے کیونکہ جنگ زدہ یہ ملک پہلے ہی صحت کی سہولیات کے حوالے سے انتہائی بری حالت کاشکار ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری