کرونا وائرس: سعودی عرب کی عمرہ زائرین پر پابندی میں توسیع


کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر سعودی عرب نے عمرہ زائرین پر پابندی میں 31مارچ تک توسیع کردی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین پر پابندی میں 31مارچ تک توسیع کردی ہے۔

سعودی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر منسوخ شدہ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے سپورٹ سنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ سعودی ائیر لائن کے مطابق 31مارچ تک آن لائن ٹورسٹ ویزے کے حامل افراد بھی سفر نہیں کر سکیں گے تاہم اقامہ رکھنے والے افراد سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔

اسی طرح نئے سعودی عرب کے ویزہ کی درخواست کے لئے عمرہ زائرین کو 15 اپریل تک روک دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں سعودی ائیر لائن نے تمام ائیر پورٹس کے اسٹیشن مینجرز کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کا ایک کیس سامنے آ گیا ہے۔