ڈی آئی خان؛ دہشت گردوں کی فائرنگ پاک فوج کا جوان شہید، دو شرپسند ہلاک


ڈی آئی خان؛ دہشت گردوں کی فائرنگ پاک فوج کا جوان شہید، دو شرپسند ہلاک

راولپنڈی: ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے کرنل شہید ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔

فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ڈی آئی خان میں ٹانک کے قریب آپریشن کیا جس کے دوران دو خطرناک دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں کرنل مجیب الرحمان بھی شہید ہوگئے۔ ان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استورسے تھا، انہوں نے پسماندگان میں بیوہ،تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری