کویت میں تمام دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند کرنے کا فیصلہ


کویت نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تمام کمرشل پروازیں معطل کردی ہیں جبکہ دفاتر اور اسکول کالجز بند کردیے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، عرب ویب سائٹ کے مطابق حکومت کویت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر بدھ کو کئی نئے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

ان اقدامات کے تحت جمعہ 13 مارچ سے کویت آنے جانے والی تمام کمرشل پروازیں تا اطلاع ثانی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایئر کارگو، کویتی اور ان کے رشتے دار پروازوں کی بندش کے فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

حکومت کویت نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 13 مارچ سے تمام سرکاری اور نجی ادارے 2 ہفتے کے لیے بند رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ریستورانوں، قہوہ خانوں اور شاپنگ سینٹرز آنے جانے اور لوگوں کے اجتماع کی ممانعت کردی گئی ہے۔

کویت میں تمام بینک اور ان کی شاخیں بھی جمعرات سے 29 مارچ تک بند کردی گئی ہیں، بینک سروسز آن لائن دستیاب رہیں گی۔ کویتی اسٹاک مارکیٹ بھی 2 ہفتے کے لیے بند کردی گئی ہے۔

کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کویت میں مزید 3 کرونا کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔

کویتی وزارت صحت کے مطابق کویت میں جن 3 مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔