حشد الشعبی اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں، 3 جوان شہید


عراق کے صوبے صلاح الدین میں حشد الشعبی اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 3 جوان شہید ہو گئے۔

تسنیم نیوز نے السومریہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حشد الشعبی کی بریگیڈ 314 کا کہنا ہے کہ سامراء میں دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف ہونے والی ایک کارروائی میں حشد الشعبی کے 3 جوان شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والے جوانوں کا تعلق نجف اشرف، کربلائے معلی اور واسط صوبوں سے ہے۔

واضح رہے کہ حشد الشعبی نے عراق کے صوبے صلاح الدین میں دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف بڑی کارروائی شروع کی ہے۔

حشد الشعبی کی داعش کے خلاف کارروائی کے دوران  امریکہ کے جنگی طیاروں نے جمعرات اور جمعہ کے روز عراق کے صوبے صلاح الدین میں حشد الشعبی کے مراکز پر کئی بار حملے کئے۔