سندھ میں لاک ڈاؤن کے افواہیں مسترد


سندھ میں لاک ڈاؤن کے افواہیں مسترد

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں نئے وائرس کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے افواہوں کی تردید کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے لاک ڈاؤن کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا نہ کوئی لاک ڈاؤن کی صورت حال ہے اور نہ کوئی پریشانی کی بات ہے، حکومت کے تمام اقدامات احتیاطی تدابیر کے لیے کیے گئے ہیں، کچھ عناصر سوشل میڈیا پر راشن اکٹھا کرنے کا کہہ رہے ہیں، ایسی باتیں بالکل فضول ہیں۔

وزیر اطلاعت سندھ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ ایف آئی اے کو خط لکھا جائے، اور کہا جائے کہ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ عوام اطمینان رکھیں حکومت مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک، اور کراچی میں کرونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے ایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔

 وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تعلیمی اداروں، شادی ہالز اور سینما گھروں کو بند کر دیا گیا ہے جب کہ عوامی اجتماعات اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی ہے، لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے سوا تمام ایئر پورٹس پر فلائٹس آپریشن معطل کر دیے گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری