ایران؛ کرونا وائرس سے مزید 129 افراد جان کی بازی ہارگئے
اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس سے مزید 129 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 853 ہوگئی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1ہزار53 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
اب تک کل 14ہزار991 افراد اس شیطانی وبا کا شکار ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 4996 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھروں کولوٹے ہیں۔
وزارت صحت نے ملک کے مختلف صوبوں میں وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد کی تفصیلات کچھ یوں بتائیں: آذربایجان شرقی 35، آذربایجان غربی 31، اردبیل 30، اصفهان 118، البرز 49، ایلام 2، بوشهر 4 ، تهران 200 ، چهارمحال و بختیاری 3 ، خراسان جنوبی 7 ، خراسان شمالی 45 ، خوزستان 53 ، زنجان 15 ، سمنان 34 ، سیستان و بلوچستان 11 ، فارس 43 ، قزوین 40 ، قم 19 ، کردستان 31 ، کرمان 13، کرمانشاه 21، کهگیلویه و بویراحمد 5، گلستان 42، گیلان 18، مازندران 96، مرکزی 14، هرمزگان 16، همدان 7 نفر اور یزد میں 51 کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔