دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے حملے جاری، متعدد افراد جاں بحق


دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے حملے جاری، متعدد افراد جاں بحق

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران سمیت مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے حملے جاری بدستور جاری ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد اسپتال پہنچ گئے ہیں اور درجنوں جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے مطابق، ایران کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 17 ہزار361 ہوگئی ہے۔

 ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران میں اب تک کورونا وائرس سے 1135 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 5 ہزار 710 افراد صحتیاب ہوکے اسپتالوں سے اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

دوسری طرف ایرانی فوج کے بری شعبے کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے منگل کی شام صحافیوں کو بتایا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے اب تک بیالوجیکل دفاعی مشقوں کے پانچ مرحلے انجام پا چکے ہیں۔

ادھر پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ پہلا مریض دورانِ علاج انتقال کرگیا جس کی گلگت بلتستان کی حکومت نے تصدیق کردی ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے کرونا کی پہلی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انتقال کر جانے والے شخص کی عمر 90 برس تھی اور اُس کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے چلاس سے تھا۔

حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق مریض کو نمونیا تھا اور وہ سخت بخار میں مبتلا تھا، ڈاکٹرز نے مرض کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ بھی کیا۔

قبل ازیں معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کرونا کے حوالے سے تازہ معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 247 تک پہنچ گئی ہے، وفاقی دارالحکومت میں 7، پنجاب میں 9، سندھ میں 183، خیبرپختونخواہ میں اب تک 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں کرونا کے 15، آزاد کشمیر میں ایک، گلگلت بلتستان میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کرونا وائرس سے متعلق ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری