دنیا بھرمیں کورونا وائرس بے قابو، احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کرنے کی اپیل


عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھرکے مختلف ملکوں میں  کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

تسنیم خبررساں اداے کے مطابق، دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 12 ہزار 955 تک پہنچ گئیں، اٹلی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 793 مریض ہلاک ہوئے۔

عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 12ہزار 955 تک پہنچ گئی جبکہ نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 630 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک94ہزار625مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اٹلی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 793 مریض ہلاک ہوئے جس کے بعد کل اموات 4 ہزار 825 سے تجاوز کرگئی جبکہ مزید 6 ہزار 557 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 53 ہزار 578 تک پہنچی۔

یورپ میں اٹلی کے بعد اسپین میں کرونا سے بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 1326 تک پہنچ گئی۔ اسی طرح برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث مزید 56 افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس سے مزید 123 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد کل مرنے والے کی تعداد ایک ہزار 556 ہو گئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہے۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا مہلک وائرس دنیا کے 167 سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے، ڈبلیو ایچ او کی جانب سے وبا قرار دیے جانے والے وائرس کی ویکیسن کے لیے ماہرین کاوشیں کررہے ہیں البتہ انہیں اب تک کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔