چینی کمپنی کا پاکستان کو 3 لاکھ ڈالرمالیت کا ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم عطیہ
ہواوے کمپنی نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن(ایم این ایچ ایس) کو ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم عطیہ کردیا۔
چینی کمپنی ہواوے پاکستان نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن(ایم این ایچ ایس) کو 3 لاکھ ڈالر مالیت کا ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم عطیہ کردیا ہے۔
ہواوے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت صحت کوعطیہ کئے جانے والے ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کے زریعیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان آفس، حکومت پاکستان کی تمام اداے اور ملک بھر میں کورونا پر قابو پانے کیلئے قائم کردہ تمام ایمرجنسی کنٹرول سنٹرز کو منسلک کیا جاسکتا ہے اور اس ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم سے ملک میں کورونا کی وباء سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
اعلامیہ کے مطابق وزارت صحت کو عطیہ کئے جانیوالے ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کثیر الطاف اینٹیلیجنٹ تعاون سلوشن بیسڈ ٹیکنالوجی سٹرکچر کا حامل ہے جو فور کے ویڈیو ٹیکنالوجی کی بنیاد پر متعدد مسائل کے حل کیلئے معاون ہے اس سسٹم کو وبائی امراض کی روک تھام کیلئے کنٹرول کمانڈ، ریموٹ کنسلٹیشن اور ریموٹ مانیٹرنگ سمیت دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔