امریکا نے متعدد ایرانی سائنسدانوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، جواد ظریف


ایرانی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ امریکا نے متعدد ایرانی سائنسدانوں کو بغیر کسی الزام کے یرغمال بنا رکھا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ مجمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ امریکا نے متعدد ایرانی سائنسدانوں کو بغیر کسی الزام کے، ایران پر عائد غیرقانونی پابندیوں کے بہانے سے یرغمال بنا رکھا ہے لہذا وہ ایرانی سائنسدانوں کو فوری طور پر آزاد کرے۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا میں قید ایک ایرانی سائنسدان کے امریکی اخبار گارڈین کو دیئے گئے انٹرویو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا نے متعدد ایرانی سائنسدانوں کو بغیر کسی الزام کے، غیرقانونی امریکی پابندیوں کے بہانے یرغمال بنا رکھا ہے اور انہیں آزاد نہیں کر رہا حتی کہ جب اسکی اپنی (امریکی) عدالتوں نے بھی ایرانی سائنسدانوں پر لگائے گئے بےبنیاد الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

 ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ حتی امریکی حکومت اپنی وحشتناک جیلوں میں قید بے گناہ قیدیوں کو کووِڈ19 (کرونا) وائرس کے پھیلاؤ کے باعث چھٹیاں دینے سے بھی انکار کر رہی ہے۔

 انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ "ہمارے شہریوں کو آزاد کیا جائے"۔